انٹرٹینمنٹ
پاکستانی اداکارہ ریشم نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں
پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے ریشم سےسنگل رہنے کا سوال کیا جس کے جواب میں میرا نے بتایا کہ میرے لیے شادی سے کہیں زیاہ بہتر نفسیاتی طور پر خود کو ٹھیک رہنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، میں نے اپنے اردگر حتیٰ کہ اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی بھی شادیاں زیادہ نہیں چل رہیں، شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں جسے دیکھ کر میرا دل گھبراتا ہوں۔ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز کے حلقوں میں دیکھا ہے جو لوگ جو اتنی محبت سے شادی کرتے ہیں ساتھ رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ دونوں افراد کو اس شادی کو نبھانا چاہیے لیکن اس کے باوجود جب وہ شادی ٹوٹ جاتی ہے تو مجھے بے حد دکھ ہوتا ہے۔
news
روہت شیٹی کا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ “لیڈی سنگھم” پر مبنی فلم کا عندیہ
بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار روہت شیٹی نے اپنی “کاپ یونیورس” سیریز کی کامیابی کے بعد دیپیکا پڈوکون کے کردار، “لیڈی سنگھم” پر مبنی علیحدہ فلم کا اشارہ دیا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم “سنگھم اگین” میں دیپیکا نے پہلی بار “شکتی شیٹی” یعنی “لیڈی سنگھم” کا کردار ادا کیا، جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔ روہت شیٹی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایک خاتون پولیس افسر کا کردار شامل کرنا چاہتے تھے، مگر صحیح اسکرپٹ کی تلاش میں تاخیر ہوئی۔
روہت شیٹی نے کہا کہ انہیں 2018 تک “کاپ یونیورس” کی کامیابی کا یقین نہیں تھا، مگر “سوریا ونشی” کے دوران انہیں لیڈی سنگھم کا کردار شامل کرنے کا خیال آیا۔ اس نئی فلم کا اسکرپٹ ابھی تحریر نہیں کیا گیا، مگر شیٹی کے پاس اس کردار کو آگے بڑھانے کا ایک آئیڈیا ہے۔ اس سے شائقین کو امید ہے کہ انہیں جلد ہی ایک نئی اور منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی جس میں دیپیکا پڈوکون پہلی خاتون پولیس افسر کے طور پر نمایاں کردار ادا کریں گی۔
drama
تمام مذاہب کے مطالعہ کے بعد خود کو شعوری طور پر مسلمان سمجھتا ہوں، حمزہ علی عباسی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا میں خود کو پیدائشی مسلمان کہلانے کی بجائے شعوری مسلمان سمجھنے پر فخر محسوس کرتا ہوں داکار کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا ہوں میں پہلے سے ایک مسلمان ہوں لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی کے مطابق ہے، میں نے تمام مذاہب کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ہے
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں