سیاست
وفاقی کابینہ نے الیکشن میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے الیکشن 2024ء کے دوران سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی۔ بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔
وفاقی کابینہ نے الیکشن 2024ء کے دوران سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی۔ بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عام انتخابات 2024ء میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشنز کے دوران سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔
کابینہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات پر کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں خارجہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و انصاف، کامرس اور نجکاری کے وزراء شامل کیے گئے ہیں، جو ایف بی آر میں اصلاحات پر سفارشات دے گی۔
news
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اسلام آباد مارچ کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے اور یہ احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کمیٹی تشکیل دی ہے جو احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ایلیٹ کی طاقت چھین لی تھی، لیکن 9 فروری کو عوام کا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے، اور انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مارشل لاء میں رہنا ہے یا آزاد رہنا ہے۔
news
شفاف الیکشن کروائیں اگر ہم نہ جیتے تو سیاست چھوڑ دیں گے، مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر
مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلد رہائی کی امید نظر آرہی ہے، اب یہ طویل عرصہ جیل میں نہیں رہیں گے ہمیں عدالت کے حکم کے باوجود اپنے بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، حکومت تو بس فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ ہر اس بات پر عمل کر رہے ہیں جس کا انہیں آرڈر ملتا ہے ہم اپنے حق کیلئے سڑکوں اور اسمبلی دونوں جگہ پراحتجاج کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آرڈر لیا تھا کہ منگل کو ہماری ملاقات کروائی جائے گی ہماری طرف سے دفعہ 144کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ہمارے پاس کورٹ آرڈر بھی تھا، ہم عمران خان سے ملنے الگ الگ گاڑیوں میں گئے تھے، ہمارے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی ہمیں دھکے دیئے گئے
پولیس بالکل غلط بیانی کررہی ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نے پاکستان کو اپنے باپ کا ملک سمجھا ہوا ہے، آئی جی خود کو ڈاکٹر کہتے ہیں مجھے ان کی ڈگری بھی مشکوک لگتی ہے
ہم ہر صورت آئی جی اور پولیس حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کمیٹی میں بھی انہیں بلایا جائے گا ملک آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے کسی کی پسند ناپسند سے ملک نہیں چلتا ہمیں عمران خان سے کسی طور ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ حکومت تو فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ ہر وہ بات مان لیں گے جو انہیں آرڈر ملے گا، کیا یہ ملک صرف چند لوگوں نے اپنی من مرضی سے چلانا ہے؟ ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب شہریوں کو برابر کے حقوق ملیں گے
سارے ورکرز ہمارے ساتھ ہیں ان کے پاس لیڈرشپ کی سمجھ ہے، پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہےاس کے باوجود بھی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی ہی بڑی جماعت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ دو دن کے نوٹس پر صوابی میں جلسہ کیا گیا، کوئی اور جماعت ایسا کرکے دکھائے؟ ہم آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے ہی احتجاج کریں گے۔
ہم سڑکوں پر بھی احتجاج کررہے ہیں، کوئی جماعت بھی ایسی نہیں جس نے مسلسل تین سال تک جدوجہد کی ہو، ہمارا احتجاج یونہی جاری رہے گا،ہم سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں میں کیسز کا سامنا بھی کریں گے۔ہمیں امید ہے کہ عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے، یہ انہیں طویل عرصہ جیل میں نہیں رکھ سکتے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بطور جماعت لاہور سے بھی چھٹی ہوچکی ہے میں نواز شریف ،شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں! الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرلیں، جس حلقے میں بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لڑیں، ہم عام ورکر کھڑا کریں گے، شرط صرف یہ کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، الیکشن شفاف ہوں، اگر ہم نہ جیتے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں