سیاست
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
لاہور (مانیٹرنگ سیل ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو از شریف منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنایا
24 جنوری ، 2024
لاہور (مانیٹرنگ سیل ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو از شریف منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنایا، بتایئے طیب ایردوان اسپتال کس نے بنوایا تھا،اقتدار میں آکراحمد پور شرقیہ کو ضلع بنا دینگے،احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال ہو گیا تھا؟ نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی ،آپ جانتے ہیں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی کتنی خدمت کی تھی، ہر جگہ سڑکیں بنائیں، دانش سکول بنائے، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے بچے جاتے ہیں ، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت دیں، سی ٹی سکین بھی مفت کیا،انھوں نے کہا ترقی مل کر دن رات محنت کر کے ہوتی ہے آپ کے بچوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنے علاقے میں شروع کر سکیں ، ہم نےجنوبی پنجاب کے سکولوں میں بچیوں کا ایک ہزار روپے وظیفہ وقف کیا، بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نواز شریف نے بنوائی، کیا ضلع مظفر گڑھ میں ہسپتال ہم نے نہیں بنایا؟ زندگی رہی تو جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا۔
news
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پر دنیا بھر میں مذمتی قراردادوں کا اعلان
فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 190ملین پاونڈ کے اس ریفرنس میں کوئی بھی ثبوت موجود نہیں تھا، نیب ایک آلہ کار بن چکا ہے اور اس کی تحقیقات فراڈ ہیں۔ ہم یہ میچ جیتیں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو عمران خان جیتیں گے۔
ہم اس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کریں گے۔ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ بریت کا کیس ہے۔ ہم نیب کے ریفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آج کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور عدالتیں شہری بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکیں۔
بشریٰ بی بی کو بانی کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں تھوڑی دیر میں منتقل کر دیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نہ رشوت ہے اور نہ کسی کو پیسہ ملا ہے۔
news
محمد علی کا 83 واں یوم پیدائش – دنیائے باکسنگ کا عظیم لیجنڈ
حیدرآباد : عظیم باکسر محمد علی کا آج 83 واں یوم پیدائش پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ دنیائے باکسنگ پر ایک طویل عرصے تک راج کرنے اور رنگ سے باہر نسل پرستوں کو شکست دینے والے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، ان کا نام ’کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر‘ رکھا گیا تھا۔ محمد علی کو کھیلوں کی تاریخ میں دنیا کا سب سے بڑا ہیوی ویٹ باکسر سمجھا جاتا ہے۔
بارہ سال کی عمر میں محمد علی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے حالات ایسے بن گئے کہ انہیں باکسر بننا پڑا۔ اس کی سائیکل چوری ہو گئی تھی۔ اس سلسلے میں ان کی ملاقات ایک پولیس افسر مارٹن سے ہوئی، جو نہ صرف پولیس افسر تھے بلکہ مقامی جم میں لڑکوں کو باکسنگ کی تربیت بھی دیتے تھے۔ یہی وہ جگہ تھی جہاں علی نے باکسنگ سیکھنا شروع کیا۔ محمد علی کی زندگی میں مختلف ادوار میں کئی نشیب و فراز آئے۔ ویت نام جنگ کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں انہیں ان کے اعزاز سے محروم کر دیا گیا اور 3 سال کی سزا سنائی گئی۔ بعد ازاں جب محمد علی دوبارہ میدان میں اترے تو ان کی باکسنگ میں وہ زور اور دبدبہ دیکھنے کو نہیں ملا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
جنوبی افریقی بلے باز نے بابراعظم کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا