Connect with us

سیاست

قاسم سوری آئینی بحران کی وجہ بنے، کیوں نہ غداری کی کارروائی کی جائے، چیف جسٹس

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore.

Published

on

chief justic fiaz esa
Photo: Shutterstock

24 جنوری ، 2024

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹر نگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نااہلی کے کیس میں ریمارکس دیے کہ قاسم سوری نے اسمبلی غیر قانونی توڑی،قاسم سوری آئینی بحران کی وجہ بنے، کیوں نہ غداری کی کارروائی کی جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ کبھی اسٹیبلشمنٹ آجاتی ہے کبھی کوئی اور، اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا،بعد ازاں عدالت نے قاسم سوری اور لشکری رئیسانی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور قاسم سوری کا کیس طویل عرصے تک مقرر نہ ہونے، اسٹے برقرار رہنے پر رجسٹرارکوبھی نوٹس کردیا۔عدالت نے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی نااہلی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں قاسم سوری کی جانب سے نعیم بخاری نے دلائل دیے۔سماعت کے دوران نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں تو قاسم سوری کی نااہلی اور ان کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا معاملہ اب غیر مؤثر ہوچکا، اس پر لشکری رئیسانی کے وکیل نے کہا کہ قاسم سوری غیر قانونی طورپرعہدے پر براجمان رہے، انہوں نے اسٹے پر عہدہ انجوائے کیا، ان سے مراعات اور فوائد واپس ہونے چاہئیں۔چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟ اگرآپ اتفاق کرتے ہیں توبلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا، نعیم بخاری نے جواب دیا کہ الیکشن ٹربیونل نے کہا تھاکہ قاسم سوری نے کوئی کرپٹ پریکٹس نہیں کی۔چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ قاسم سوری نے استعفیٰ کب دیا؟ اس پر نعیم بخاری نے کہا کہ قاسم سوری نے 16 اپریل 2022 کو استعفیٰ دیا، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جب آپ نے اسمبلی توڑی تب بھی اسٹے پر تھے ناں؟ قاسم سوری نے غیرقانونی طور پر اسمبلی توڑی، قاسم سوری کیلئے5 رکنی بینچ کے فیصلے میں آرٹیکل6 کے تحت سنگین غداری کی کارروائی کی تجویزکی گئی، کیوں نا قاسم سوری کےخلاف سنگین غداری کی کارروائی کی جائے، جس کسی نے بھی آئین کے خلاف ورزی کی اس کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر جو ہاتھ گھس گئے ہیں کہ کونسے کیس مقرر ہونے ہیں کونسے روکنے ہیں یہ سلسلہ اب ختم ہوگا، اگر سپریم کورٹ میں کیسز کے تقرر میں ہیرپھیر ہوتی رہی توپرانے معاملات بھی درست کریں گے، اب مزید سپریم کورٹ کی سازباز نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کی تباہی میری، آپ کی اور عوام کی تباہی ہے، یہ صرف میرا ادارہ نہیں ہے۔نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ آپ مجھ سے خفا ہو رہے ہیں یا سسٹم سے؟ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ہم اعتراف کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے اندر سے ہیرا پھیری ہوتی رہی، قاسم سوری بھی غلطی تسلیم کریں، سسٹم سے خفا ہوں آپ سے نہیں اور اعتراف کر رہا ہوں کہ ہیرا پھیری ہوتی ہے، آپ بھی اعتراف کریں کہ ہیرا پھیری کرتے رہے ہیں، کبھی اسٹیبلشمنٹ آجاتی ہے کبھی کوئی اور، اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دی، ان کا اقدام سپریم کورٹ کے 5 ججز نے غلط قرار دیا، قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے، ان پر کیوں نہ آئینی شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ قاسم سوری کو طلب کرکے آئینی خلاف ورزی کا پوچھیں گے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فواد چوہدری کا شعیب شاہین سے صلح کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار

Published

on

شعیب شاہین

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے ساتھ صلح ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن شعیب شاہین نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر صلح کی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شعیب شاہین نے عمران خان کا نام لے کر انہیں بھگوڑا کہا ہے۔

جب انہوں نے اس بات کی تصدیق عمران خان سے کی تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کریں۔ شعیب شاہین روزانہ انہیں ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر نشانہ بناتا رہتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے اور ہم نے صلح کر لی ہے۔

جب ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ کیا آپ نے خود ہی مکا مارا اور پھر خود ہی صلح بھی کر لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب مکا مارا تھا تو صلح بھی مجھے ہی کرنی تھی۔ دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور یہ کہ فواد جھوٹ بول کر گئے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی صلح نہیں کی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کیں۔

جاری رکھیں

news

صدر آصف زرداری: چین کی ترقی دنیا کے لیے خطرہ نہیں

Published

on

آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے خطرہ نہیں ہے، اور چین کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے اور دنیا کے لیے اس کی ترقی بہت فائدہ مند ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ دورہ چین کے دوران سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر نے کہا کہ یہ دوستی صرف اچھے وقتوں تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر حال میں برقرار رہے گی۔

چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف امن مذاکرات پر یقین ہے بلکہ چین کے ساتھ دوستی پر بھی اعتماد ہے۔ انہوں نے پاک چین تعلقات کو تاریخی اور نسلوں پر محیط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک قریبی ہمسائے ہیں اور ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی واقعی متاثر کن رہی ہے۔ وہاں ہر شخص اپنے کام میں مصروف ہے، جس سے اجتماعی طور پر چینی قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقی نے سب کو متاثر کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~