انٹرنیشنل
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 183 افراد شہید اور 377 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج نے خان یونس شہر میں مہاجرین کے کیمپ اور عوامی سہولیات کے مراکز پر شیلنگ کی جب کہ الامل اسپتال پر فائرنگ سے وہاں موجود لوگوں نے اسپتال چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے الامل اسپتال سے باہر نکلنے والوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھائی شہید ہوگئے، ان میں سے ایک نوجوان نے ہاتھ میں امن کی علامت سفید جھنڈا بھی تھام رکھا تھا۔اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اسرائیلی فوج پورے غزہ میں زمین اور فضا سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے حملوں میں آپریشنز سینٹرز اور اسلحہ کے گودام تباہ کیے ہیں جب کہ ان حملوں میں اینٹی ٹینک پوسٹیں بھی تباہ کی گئیں جو فلسطینی مزاحمت کار استعمال کررہے تھے۔اسرائیلی فوج کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 64 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقا کی غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔غزہ کے معاملے پر جنوبی افریقا کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف کے 17 ججوں نے سماعت کی تھی جب کہ اس بینچ میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے عدالت کے ڈپٹی چیف جسٹس اور اسرائیلی سپریم کورٹ کے سابق صدر بھی شامل تھے۔
news
یورپی یونین اب بھی امریکہ کو اتحادی سمجھتا ہے، فان ڈیئر لائن
یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی یونین کے خلاف بیانات کے باوجود یہ بلاک اب بھی واشنگٹن کو ایک ”اتحادی‘‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین کے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورپی یونین امریکہ کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے گا، جیسا کہ اس نے چین کے حوالے سے کیا ہے، تو فان ڈیئر لائن نے کہا کہ ان کا جواب ”واضح طور پر نہیں ہو گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”امریکہ سے ہمارا تعلق چین کے ساتھ ہمارے تعلق سے بالکل مختلف ہے۔ یقیناﹰ امریکہ ہمارا اتحادی ہے۔”
فان ڈیئر لائن نے کہا، ”ہاں (ہمارے درمیان) اختلافات ہیں، لیکن ہمارے مشترکہ مفادات بھی تو دیکھیں۔ وہ ہمارے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات ہوں گے۔ ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔” جب ان سے بالخصوص ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ یورپ کے اتحادی کی نوعیت کا تعلق ہے ”لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو سلسلہ پچھلے 25 سے 30 سال رہا وہ اب بھی صحیح ہو۔”
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بدلتا انداز یورپ کے لیے ایک ”ویک اپ کال‘‘ ہے کہ اسے اب اپنے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔
news
غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف 31 مارچ کے بعد سخت کارروائی کا فیصلہ
غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کے خلاف 31 مارچ کے بعد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے، اور وطن واپسی کی اس ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کی براہ راست شمولیت کے بعد کیا گیا ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ دے دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025ء تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت یکم اپریل سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کرے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام یکم نومبر 2023ء سے نافذ العمل ہے۔ قومی قیادت نے اب افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو دوبارہ یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ 31 مارچ 2025ء سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں