سیاست
عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو کامیاب کروائیں، ہمایوں اختر
فیصل آباد (نمائندہ جنگ) استحکام پاکستان پارٹی كکے سینئر نائب صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے97 سے امیدوار ہمایوں اختر خان اور ان کے بیٹے قاسم اختر خان کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران حلقے کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرنے کے علاوہ عمائدین علاقہ اور ووٹرز سے گھر گھر جا کر ملاقاتیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے
فیصل آباد (نمائندہ جنگ) استحکام پاکستان پارٹی كکے سینئر نائب صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے97 سے امیدوار ہمایوں اختر خان اور ان کے بیٹے قاسم اختر خان کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران حلقے کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرنے کے علاوہ عمائدین علاقہ اور ووٹرز سے گھر گھر جا کر ملاقاتیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی 102 سے امیدوار سکندر حیات جتوئی اور پی پی 103 سے امیدوار رانا نعیم اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چک 622 گ،ب موضع شیرازہ میں آمد پر اہل علاقہ نے ہمایوں اختر خان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر لشکر علی گڑگور، میاں ریاض احمد اور دیگر معززین کی قیادت میں تمام برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ دریں اثناء ہمایوں اختر نے دربار قادر بخش شریف کمالیہ پر حاضری دی اور سجادہ نشین صاحبزادہ سید محمد شیراز قادری کے کزن محمد نیاز شاہ سےملاقات کی۔ قاسم اختر خان نے چک 542 میں اہل علاقہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 97 کی پسماندگی کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کئی دہائیوں سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے امیدوار پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار حاصل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بھی تینوں سیاسی جماعتوں نے ایک ہی خاندان کو ٹکٹ جاری کئے ہیں اس لئے حلقہ کی عوام کو چاہیے برادری کی بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو کامیاب کروائیں۔
news
محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی مؤخر کرنے کی اپیل
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا سب سے بہتر راستہ ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مذاکرات میں یہ طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب اور کس طریقے سے رخصت ہوگی۔ ان کے مطابق، اگر مسائل کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے تو یہ سب کے لیے بہتر ہوگا، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو تحریک چلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو میں 4 ماہ کے اندر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ کے ذریعے سیاسی استحکام لایا جا سکے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ کل پی ٹی آئی کی دعوت پر کُرم جائیں گے اور وہاں تحریکِ انصاف کے شہداء کے لیے دعا میں شریک ہوں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق محمود خان اچکزئی کا یہ بیان ایک اہم پیش رفت ہے، جو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان پیدا کر سکتا ہے۔ ان کے اس موقف کو ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے
news
انسدادِ دہشت گردی عدالت: 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث یہ فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کے دوران ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے کلمہ چوک پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور کنٹینر کو نذرِ آتش کیا تھا۔ اس واقعے پر پولیس نے مختلف مقدمات درج کیے تھے جن میں پارٹی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔
تحریکِ انصاف کے رہنما قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان مقدمات کی سماعتیں انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں جاری ہیں۔ ان کیسز میں مزید پیش رفت آئندہ سماعتوں میں متوقع ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں