تجارت
سٹاک مارکیٹ‘ نئے ہفتے کا آغاز مثبت رہا‘ انڈیکس میں657پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت زون میں رہا
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت زون میں رہا، ایک موقع پر مارکیٹ میں143پوائنتس کی مندی ہوئی‘بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب تیزی آگئی اور اختتام تک کاروبارمثبت زون میں ہی رہا۔گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں96ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، مجموعی سرمایہ ایک بار پھر93کھرب کی سطح عبور کرگیا۔ کے ایس ای100 انڈیکس 657.19پوائنٹس اضافے سے 63939.41پوائنٹس ہو گیا ۔326پوائنٹس اضافے سیکے ایس ای30انڈیکس 21601 پوائنٹس پر آگیا،کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس 358.48 پوائنٹس بڑھ کر 43217.90 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 1783.54 پوائنٹس کی تیزی سے108352.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز12ارب روپے مالیت کے29کروڑ 86 لاکھ99ہزار 61 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر335کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘140 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،171میں کمی اور24 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
news
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول سمیت برآمدات کو کروڑوں کا نقصان
کراچی:
گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال نے ملک کی برآمدات کو شدید متاثر کر دیا ہے، خصوصاً چاول کی برآمدات مکمل طور پر تعطل کا شکار ہو چکی ہیں۔ ہڑتال کے پانچویں روز تک دو کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا چاول پاکستان سے برآمد نہیں ہو سکا، جبکہ آلو، پیاز، پلپ اور جوسز کے 100 سے زائد کنٹینرز بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق، جلد خراب ہونے والی اشیاء جیسے آلو اور پیاز کی برآمد میں تاخیر سے ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بندرگاہوں کو ترسیل رکنے سے تقریباً 30 لاکھ ڈالر مالیت کے کنسائمنٹس متاثر ہوئے ہیں، اور اگر بروقت ترسیل نہ ہوئی تو برآمدی آرڈرز منسوخ بھی ہو سکتے ہیں۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس کے کنوینر رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث چاول کی روزانہ کی برآمد، جو تقریباً 4 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب 12 کروڑ روپے) بنتی ہے، مکمل طور پر رکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 6 ارب روپے مالیت کا چاول برآمد نہ ہونے سے برآمد کنندگان کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔
رفیق سلیمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر تجارت جام کمال خان سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کو ختم کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے تاکہ برآمدی شعبے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
گڈز ٹرانسپورٹ کی اس ہڑتال نے ملکی معیشت اور خاص طور پر زرعی برآمدات کے شعبے کو ایک بڑے بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس کے فوری حل کی اشد ضرورت ہے۔
news
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ایس آئی ایف سی کی مدد سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
پچھلے مہینے مارچ میں، ملکی آئی ٹی برآمدات نے 342 ملین ڈالر کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی بدولت، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مالی سال 2025 کے پہلے 9 مہینوں میں، آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
’’اُڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت، آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، اور روپے کی استحکام اور مؤثر حکومتی پالیسی برآمدات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2 ماہ قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1.86 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں