Connect with us

انٹرنیشنل

’ریاض الجنہ‘پرمٹ کی جانچ کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کے پرمٹ جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

Published

on

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کے پرمٹ جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے حوالے سے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا ہے۔ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نسک پورٹل کے ذریعے بکنگ ہونے پر انہیں تاریخ اور وقت کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کی جاتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ریاض الجنہ کے زائرین کو زیارت کا وقت شروع ہونے سے 24 گھنٹے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے یاد دہانی کرائی جائے گی اور انہیں بکنگ کنفرم یا منسوخ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ زیارت کا بارکوڈ مقررہ وقت سے قبل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ زائر کو ریاض الجنہ پہنچنے سے قبل خودکار سسٹم کے ذریعے چلنے والے گیٹس پر بارکوڈ سکین کرنا ہوگا۔ وہاں سے اسے ویٹنگ زون بھیجا جائے گا بعدازاں گروپ کی صورت میں ریاض الجنہ میں جانے کا موقع ملے گا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والے معذوروں کے لیے اسپیشل ٹریک بھی مختص کیا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد، سزا برقرار، 10 جنوری کو سماعت مقرر

Published

on

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی کے مقدمے میں ٹرمپ پر عائد فرد جرم کو برقرار رکھا ہے، تاہم یہ امکان کم ہے کہ نو منتخب صدر کو جیل کی سزا سنائی جائے گی۔

عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا سنانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ٹرمپ نے سزا سنانے کی سماعت کو حلف برداری سے پہلے روکنے کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

جاری رکھیں

news

چین کے تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ: 53 ہلاک، درجنوں زخمی

Published

on

چین کے زلزلہ

چین کے ضلع تبت میں آج صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق، ملک نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے “سی سی ٹی وی” کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے بعد تباہ شدہ مکانات کی دیواریں ٹوٹی ہوئی ہیں اور ملبہ کھنڈرات میں بکھرا پڑا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ یہ جھٹکے نیپال کی سرحد کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ چینی ادارے نے علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ہیڈکوارٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منگل کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر تبت کے خود مختار علاقے ژیزانگ کے شہر ژیگازے میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 53 افراد کی موت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہمالیہ رینج میں واقع اس علاقے میں پہاڑوں میں آباد کئی آبادیوں تک حکام کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مقامی حکام زلزلے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~