Connect with us

Published

on

24 جنوری ، 2024

لندن/لاہور( مرتضیٰ علی شاہ) معروف پاکستانی موسیقار اور گلوکار استاد راحت فتح علی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ان کے معاملات ان کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ دیکھا کریں گےاور یوں انہوں نے بین الاقوامی شہرت کے حاملہ کنسرٹ پروڈیوسر سلمان احمد سے اپنے راستے جد کر لیے ہیں جو 12 سال سے ان کی موسیقی کا اہتمام کیا کرتے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہو ئے انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پاکستانی کمپنی آر ایف اے کے کو ان کی اہلیہ نداخان کی کمپنی این آر کے کے ساتھ مدغم کردیاجائےگا۔ ان کی اہلیہ کی کمپنی میں ان کے امریکا میں مقیم اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرنے والے بھائی بقابرکی ان کے کزن معروف علی خان ، اشعرانور اور راجہ عمیر حسین چلاتے ہیں۔ یہ خیال کیاجارہا ہے کہ راحت فتح علی خان اور سلمان احمد نے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کئی وجوہ کی بنا پر کیا جو کہ گلوکار کے خاندان سے متعلق ہیں۔ سلمان احمد کی کمپنی پی ایم ای ورلڈ 12 برس سے راحت کی گلوبل پروموٹر کمپنی تھی۔ راحت فتح علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اپنا راستہ بڑے پیاربھرے اور پرامن انداز میں مینیج کرنےو الی پرانی کمپنی سے الگ کر رہے ہیں لیکن نامہ نگار کا خیال ہے کہ اس حوالے سے تمام معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور بہت سے مقدمات پنپ رہے اور مقدمے ہونے کا بھی امکان ہے۔ جب اس حوالے سے سلمان احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راحت کے ساتھ 22 ملین امریکی ڈالر (6ارب 15 کروڑ 39 لاکھ 50 ہزار روپے) کا بین الاقوامی بزنس کیاہے جبکہ پاکستان کے اندر ان سے مل کر ایک ارب 20 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔میرے پاس تمام دستاویزات ہیں پاکستان حکام کو بخوشی دینے کے لیے تیار ہوں ۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

گوہر رشید کی شادی: مداحوں کے سوالات کا جواب

Published

on

گوہر رشید

پاکستانی اداکار گوہر رشید، جو اپنی شاندار اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، جبکہ کچھ دن پہلے گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں جلد اس خبر کی تفصیلات فراہم کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یہ یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔‘

جاری رکھیں

news

سیف علی خان پر حملہ: ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری

Published

on

سیف علی خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر جمعرات کی رات ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس ایک مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا جب ایک شخص مبینہ طور پر چوری کی نیت سے ان کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔ حملے کے دوران سیف علی خان کو چھ چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے سیف کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ لمبا چاقو نکالا اور اسپائنل فلوئڈ کے نقصان کی مرمت کی۔ اداکار فی الحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس نے حملے کے بعد اپارٹمنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جس میں ایک شخص بھورے رنگ کی کالر والی ٹی شرٹ اور سرخ اسکارف پہنے عمارت کی سیڑھیاں اترتے دیکھا گیا۔

حملہ آور نے چوری کے دوران اداکار سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم ان کے اپارٹمنٹ سے کسی قسم کی زبردستی یا توڑ پھوڑ کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آج ممبئی پولیس ایک شخص کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لیے باندرہ پولیس اسٹیشن لائی ہے، تاہم اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~