کاروبار
حکومت پاکستان کا 2 ہزار سے زائدبیرونِ ملکبھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ
news
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں ماہ سرپلس
کراچی:
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس میں رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے سرپلس پر رہا ہے۔
اس طرح مالی سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کے سرپلس میں رہا ہے۔
مالی سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
news
پاکستان نے آذربائیجان کی گاڑیوں کو تجارتی داخلے کی اجازت دے دی
اسلام آباد:
ایف بی آر نے آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی ہے، جو ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے کے لیے ہیں۔
ایف بی آر نے آذربائیجان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ 2024 اور ٹرانزٹ ٹریڈ رولز 2024 کے تحت ایک ایس آر او جاری کیا ہے، جو کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا۔
حکم نامے کے مطابق، کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی، اور آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لیے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی۔
تمام ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں کو کسٹمز کے ساتھ “گردشی انشورنس گارنٹی پی ڈی اکاؤنٹ” کھولنے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
نئے قوانین کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کی آئی ڈیز تیار کرے گا، جبکہ تاجر، سرکاری تنظیمیں، اقوام متحدہ یا سفارتی مشن مطلوبہ رجسٹریشن پروفارما مکمل کریں گے، جو آذربائیجان کی متعلقہ وزارت کی طرف سے کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں الیکٹرانک طور پر پیش کیا جائے گا۔
پاکستان سے باہر نکلنے یا داخل ہونے والی ہر گاڑی…
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں