Connect with us

نیشل

بیرسٹر گوہر کا نواز شریف کو 8 فروری کی لندن فلائٹ کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے ن لیگی قائد نواز شریف کو 8 فروری کی لندن فلائٹ کے بندوبست کا مشورہ دے دیا

Published

on

Photo: Shutterstock

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے ن لیگی قائد نواز شریف کو 8 فروری کی لندن فلائٹ کے بندوبست کا مشورہ دے دیا۔

بونیر میں جلسے سے خطاب میں گوہر علی خان نے کہا کہ نواز شریف 8 فروری کو لندن کے لیے اپنی فلائٹ کا بندوست کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تربیت خرید اور فروخت کےلیے کی گئی ہے لیکن ہم ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بونیر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جا رہا ہے، قرآن پر پی ٹی آئی امیدوار کو حلف لینے کا کوئی ہدایات نہیں کی گئی۔

news

مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب، سپریم کورٹ

Published

on

سپریم کورٹ

اسلام آباد سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات قائم ہونے پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مارگلہ ہلز پر غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران سی ڈی اے وکیل اور ڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر موجود مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے حکم پر ہمارے ریسٹورینٹ کو گرا دیا گیا ہے مگر مارگلہ ہلز میں ابھی 134 کے قریب ہوٹل ریسٹورینٹس اور کھوکھے ایسے ہی قائم ہیں، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مارگلہ ہلز پروٹیکٹڈ ایریا ہے اس لیے وہاں ہر قسم کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود بھی سول جج نے اسٹے دے دیاتھا جس پر جج معطل ہو گیا
سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
جسٹس مظہر نے سوال کیا ابھی کتنی غیر قانونی تعمیرات مارگلہ ہلز میں قائم ہیں؟ اس پر وکیل میونسپل کارپوریش نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر 80 سے 132 تعمیرات ابھی باقی ہیں جب کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد کلب بھی شامل ہے۔

اس موقع پر جسٹس نعیم کا کہنا تھا کہ 1960 کے ماسٹرپلان میں سپریم کورٹ بھی مارگلہ نیشنل پارک کی حدود میں ہی تعمیر ہوا، سی ڈی اے پہلے مونال کے اطراف میں موجود غیر قانونی تعمیرات کو دیکھ لے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف مونال کےلیےبہی تھا؟ عدالت نےمارگلہ ہلز میں تعمیرات سے متعلق اصول وضع کردیا ہے، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتا؟ جسٹس مسرت کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کر رہا ہے؟

ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مارگلہ ہلز میں ابھی 50 سے زاہد کھوکھے چل رہے ہیں جو مارگلہ ہلز میں ماحولیاتی مسائل کا باعث بن رہے ہیں، عدالتی احکامات میں کھوکھوں کو گرانے سے روکا گیا تھا۔

بعد ازاں آئینی بینچ نے سی ڈی اے سے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔

جاری رکھیں

news

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا دورہ خیر سگالی

Published

on

پاک بحریہ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے حوالے سے افریقہ کے دورے پر ہے

پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے فروغ کے لیے کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

میڈیکل کیمپ میں کینیا کی عوام کو مفت علاج، آپریشنز اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی

کینیا کی عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے وسیع پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

قبل ازیں ممباسا بندرگاہ پہنچنے پر کینیا کے اعلی سول و عسکری اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک خیبر مقدم کیا کیا

کمانڈنگ آفیسر کی کینیا کے اعلی سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے کینیا کی عوام اور بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا

اس دورے کا مقصد انسانی ہمدردی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے علاوہ دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور پاکستان کے مثبت تاثر کا فروغ بھی ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~