Connect with us

کھیل

اولمپیئن توقیر ڈار کی والدہ اور اولمپیئن منیر ڈار کی زوجہ انتقال کرگئیں

اولمپیئن توقیر ڈار کی والدہ اور اولمپیئن منیر ڈار کی زوجہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 1 ادا کی گئی

Published

on

Photo: Shutterstock

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپیئن توقیر ڈار کی والدہ اور اولمپیئن منیر ڈار کی زوجہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 1 ادا کی گئی مقامی قبرستان میں تد فین کر دی گئی ۔ اولمپیئن منیر ڈار کی زوجہ اور اولمپیئن توقیر ڈار کی والدہ مرحومہ کی وفات پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی، میجر جنرل ر طارق حلیم سوری، نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی، سیدہ شہلا رضا، سید حیدر حسین، اولمپیئن خواجہ ذکاء الدین، اولمپین ڈاکٹر طارق عزیز، اولمپیئن خالد محمود،ر مسرت اللہ خانسمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

سری لنکا کی ٹیم نے جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ذرائع

Published

on

جاری رکھیں

news

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:پاکستان نے چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود جیت کے ساتھ آغاز کر دیا

Published

on

شارجہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ فاطمہ ثنا کی 30 رنز کی اننگز کی بدولت 116 رنز بنانے کے بعد پاکستانی بولرز نے آئی لینڈرز کو قابو میں رکھا اور سعدیہ اقبال (17 رنز دے کر 3 وکٹیں) نے گیند پر سب سے زیادہ فرق پیدا کیا۔

Image result for pak v sirilanka women cricket

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ یکم اگست 2023 سے 23 ماہ کے کنٹریکٹ پر موجود کھلاڑیوں کو جون 2024 سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ان معاہدوں کا جائزہ 12 ماہ کی مدت کے اختتام پر لیا جانا تھا جو 30 جون 2025 تک جاری رہیں گے۔ یہ ہونا ابھی باقی ہے اور کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی فہرستوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور منظوری دی جائے گی، یکم جولائی 2024 سے معاہدوں کی پیش کش کی جائے گی۔پی سی بی کی پالیسی کے مطابق تربیتی کیمپ کے دوران منظور شدہ غذا کے مطابق رہائش اور تین وقت کا کھانا فراہم کرنے پر مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس نہیں ملتا۔

Image result for pak v sirilanka women cricket

خواتین ٹیم کو ملتان میں تربیتی کیمپ کے لیے الاؤنس نہیں ملا جو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل یکم ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمپ میں معاون عملے کو الاؤنس دیا گیا تھا۔

اس وقت پاکستان کی خواتین کرکٹرز تمام مکمل رکن ممالک میں سب سے کم معاوضہ لینے والی ایتھلیٹس میں شامل ہیں، حالانکہ پی سی بی عالمی سطح پر چوتھا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~