Connect with us

کھیل

انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں ناکامی ذکاء اشرف کی مبینہ مداخلت قرار دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناکامی سابق چیئرمین ذکا ء اشرف کی مبینہ مداخلت قرار دے دی

Published

on

Photo: Shutterstock

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناکامی سابق چیئرمین ذکا ء اشرف کی مبینہ مداخلت قرار دے دی۔ سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے ذکاء اشرف کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا انتخاب بورڈ نے نہیں بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کیا تھا۔ انضمام الحق نے کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں یہ سن کر کہ پی سی بی کے چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ ٹیم کا انتخاب بورڈ نے نہیں کیا بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں میں منفی سوچ پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کسی کو بھی3 یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے، پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

news

پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی

Published

on

سہ ملکی سیریز

کراچی کے میدان پر تاریخ رقم کرتے ہوئے، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔ سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا، جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کر لیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریٹز نے 83، کپتان ٹیمبا بووما نے 82، ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور وائن مُلڈر نے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کائل ویرائن 44 اور کوربن بوش 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ 352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے، جو 57 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 91 تھا، جس کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔

جاری رکھیں

news

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ترانہ عاطف اسلم کی آواز میں

Published

on

عاطف اسلم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس ٹیزر میں کرکٹ کے شائقین کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش کو پیش کیا ہے۔

کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ اس مشہور ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم جیسی معروف آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ 7 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اس آفیشل ترانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ تاریخ کے بہترین ترانوں میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~