ٹیکنالوجی
انسان کی موت کی پیشگوئی کرنے والا مصنوعی چیٹ بوٹ ماڈل تیار
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال متعدد شعبوں کے لیے کیا جا رہا ہے
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال متعدد شعبوں کے لیے کیا جا رہا ہے مگر کیا اس سے کسی فرد کی موت کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے؟سائنسدانوں کے خیال میں ایسا ممکن ہے۔اسی مقصد کے لیے ڈنمارک میں چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلا ایک نیا اے آئی ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ٹیکنیکل یونیورسٹی کے تیار کردہ life2vec نامی اے آئی ماڈل کو ڈنمارک کی آبادی کے ذاتی ڈیٹا سے تربیت دی گئی۔ اے آئی ٹیکنالوجی نے پہلی بار جسمانی صلاحیت کے گیم میں انسانوں کو شکست دیدی اسے تیار کرنے والی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ یہ اے آئی ماڈل کسی فرد کی موت کے امکانات کی پیشگوئی دیگر سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ درست کرسکتا ہے۔محققین نے 2008 سے 2020 کے دوران جمع کیے گئے 60 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو جمع کرکے ان کی صحت سمیت تعلیم، ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے وزٹ، آمدنی، پیشے اور دیگر پہلوؤں کا تجزیہ کیا۔35 سے 65 سال کی عمر کے افراد کے ڈیٹا کے ذریعے اے آئی ماڈل کی موت کی پیشگوئیوں کی صلاحیت کا تجزیہ کیا گیا۔50 فیصد ڈیٹا ایسے افراد کا تھا جن کا انتقال 2016 سے 2020 کے دوران ہوا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ اے آئی ماڈل کسی بھی موجودہ سسٹم کے مقابلے میں ایک فرد کی موت کی پیشگوئی11 فیصد زیادہ درست کرسکتا ہے۔محققین کے مطابق ہم نے اس ماڈل کو یہ جاننے کے لیے استعمال کیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ماضی کے واقعات اور حالات کو مدنظر رکھ کر کس حد تک مستقبل کے واقعات کی پیشگوئی کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اے آئی ماڈل نے زیادہ تر پیشگوئیاں اپنے طور پر نہیں کیں بلکہ ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر جوابات دیے۔تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ یہ اے آئی ماڈل کسی شخصی ٹیسٹ کے نتائج، آئندہ 4 سال میں موت کے امکانات اور متعدد دیگر چیزوں کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل Nature Computational Science میں شائع ہوئے۔
news
ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا آغاز ہو گیا، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بلاک کرنے کاآغاز کر دیا ہے
پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے لیے انہیں عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے، کیونکہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا اور غیر قانونی مواد تک رسائی بھی کی جا سکتی ہے
پی ٹی اے نے 2010ء میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا تھا،اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرا چکی ہیں۔
ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے
دوسری طرف صارفین گزشتہ کئی گھنٹوں سے فری وی پی اینز کے استمعال میں مشکلات کی شکایت بھی کر رہے ہیں۔
news
اے آئی سسٹم سے بڑے پیمانے پر کاربن کا اخراج: ماحول کی سنگینی میں اضافہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
ایک نئی تحقیق کے مطابق مصنوئی ذہانت کے سسٹم بڑے پیمانے پر کاربن خارج کر رہے ہیں اور یہ صورت حال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں ایک نئے تحقیقی مقالے کے ذریعے خبردار کیا گیا ہے کہ پیچیدہ ماڈلز کو چلانے اور ان کی تربیت کے لیے توانائی کی اضافی مانگ ماحولیات پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کے سنگین اثرات مرتب کر رہی ہے۔
سسٹم بہتر بنانے کے ساتھ ان کو مزید کمپیوٹنگ پاور اور چلنے کے لیے کافی زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلا اوپن اے آئی کا موجودہ جی پی ٹی 4 اپنے گزشتہ ماڈل سے 12 گُنا زیادہ توانائی کا استعمال کرتا ہے۔
سسٹمز کی تربیت کرنا درحقیقت ایک چھوٹا سا عمل ہے دراصل اے آئی ٹولز کو چلانے کے لیے تربیت کے عمل سے 960 گُنا زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ کاربن اخراج کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں۔ اے آئی سے متعلقہ کاربن کا اخراج ممکنہ طور پر اس انڈسٹری کو سالانہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا سکتا ہے ماہرین نے حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ ان فالتو اخراج کی پیمائش کے پیمانوں کا تعین کیے جانے کے ساتھ ان کو حد میں رکھنے کے لیے نئے قوائد و ضوابط بنائے جائیں
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں