خاص رپورٹ
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی
تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد کی تحریک رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، ایوان فروری 2024 کے انتخابات میں پاکستانیوں کے ووٹ کے استعمال کے بارے میں ریمارکس پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی قرارداد مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں ہے، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گامتن میں کہا گیا ہے کہ ایوان، امریکا اور عالمی دنیا سے غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ امریکی کانگرس کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان، امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر باہمی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور مستقبل میں امریکی ایوان نمائندگان سے مثبت کردار کی توقع رکھتا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت اور ایوان میں شدید نعرے بازی کی گئی۔
news
امریکی سفارت خانے کے تین رکنی وفد کا اڈیالہ جیل وزٹ، جیل حکام
جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے تین رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی
ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کہ وفد اراکین نے فارن ایکٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملاقات کی اور یہ ملاقات ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ جیل کے دفتر میں ہوئی۔اڈیالہ جیل
وفد نے تقریبا ایک گھنٹہ تک قیدیوں سے بات چیت کی وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی تھی
جبکہ ملکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان ،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے
news
وزیراعظم پاکستان اور شیخہ المیاسہ بنت حمد کا مشترکہ طور پر “منظر” کا افتتاح، اعلامیہ
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور شیخ بنت حمد نے منظر کے عنوان سے دوحہ میں پاکستانی ثقافت کی نمائش کا افتتاح کیا
وزیراعظم پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ نمائش تین ماہ تک جاری رہے گی
یہ نمائش قطر کے قومی عجائب گھر کے تعاون سے فیوچر آرٹ مل میوزیم کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے
اس نمائش میں پاکستان کی ابتدا سے لے کر آج تک کے فنی سفر کو بھرپور انداز میں تحقیقی طور پر نمایاں کیا گیا ہے وزیراعظم پاکستان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی دعوت پر اظہار تشکر کیا اور ثقافتی سفارت کاری کی حمایت میں شیخہ المیاسہ کے کردار کی تعریف کی
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ نمائش پاکستان اور قطر کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرتے ہوئے دونوں ممالک کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب کرے گی
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں